• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس فورس کی ڈیوٹی 8گھنٹے کر دی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے رمضان المبارک میں پولیس فورس کی ڈیوٹیاں8گھنٹے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران بشمول ایس ایس پی اسلام آباد پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر افطاری اور سحری کریں گے۔ تھانوں میں آنے والے سا ئلین کی ہرممکن دادرسی کی جائے۔ رمضان المبارک کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے سیف سٹی سنٹر پر منعقدہ اجلاس میں ایس پی صدر محمد حسن اقبال، ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ، ایس پی رورل مصطفیٰ تنویر، ایس پی انڈسٹریل ایریا لیاقت حیات نیازی، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران، ڈی ایس پی سی آئی اے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ میرے سمیت ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ناکوں پر پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر سحری و افطاری کرینگے، جہاں پر لیڈیز تراویح ہوتی ہوں وہا ں پر لیڈیز پولیس تعینات کی جائے۔ اس میں کسی قسم کی سستی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی ہے کہ لا ئو ڈ اسپیکر ایکٹ کے قوانین پر فوری عمل درآمد کر ائے جا ئے اور خلاف ورزی کر نے والو ں کے خلاف مقدما ت درج کیے جائیں۔ بھکا ریو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد نے تما م ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وفا قی دارالحکومت اسلام آ با د میں ر مضا ن المبا ر ک کی آ مد کے مو قع پر سیکو رٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ تما م اپنے اپنے تھا نہ کے ایر یا میں مسا جد و اما م بار گا ہو ں میں داخل ہو نے کیلئے ایک گیٹ استعمال کیا جائے اور ہر شخص کی چیکنگ بذ ریعہ میٹل ڈٹیکٹر کی جا ئے اس کے علاوہ گاڑیوں کی پا ر کنگ مسا جد ، اما م با ر گا ہو ں سے دور ہو نی چاہہے اور پٹرو لنگ کو بھی سخت کیا جا ئے تا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کی جا سکے۔ پو لیس کے علاوہ پر ا ئیو یٹ گا رڈز اور مساجد اور امام با ر گا ہو ں کی انتظا میہ کی طر ف سے منتخب کیے گئے افراد ڈیوٹی سر انجا م دیں گئے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م ایس ایچ او ز پر واضع کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ایر یا میں مشکو ک و مشتبہ عنا صر اوربھکا ریو ں کے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے ۔ انہو ں نے تما م ایس پی زونز ، ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو تا کید کی کہ وہ اس با بر کت ما ہ میں انتہا ئی متحر ک رہیں ،خا ص کر نما ز ، تر اویح اور افطا ر ی کے اوقا ت میں چو کنا رہیں اور ڈیو ٹی دلچسپی اور حب الو طنی کے تقا ضو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنا آ رام اور نیند عوام کی حفا ظت کی خا طر قر با ن کر یں تا کہ شرپسند اور جر ائم پیشہ عنا صر اپنے عزائم میں کا میا ب نہ ہو سکیں ، ما رکیٹو ں ، شا پنگ سینٹرز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفا ظت کا بھی خصوصی انتظا م کیا گیا ہے ، ما ر کیٹیو ں میں شام چار بجے سے رات گیا رہ بجے تک پولیس کما نڈوز، محافظ اسکو اڈ اور ایف سی مو جو د رہیں گئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنے کہا کہ افطا ری اور سحر ی کے وقت نا کہ جا ت اور ہا لٹنگ پو ائنٹ آ ئو ٹ گو ئنگ پو ائنٹ پر چلے جا ئیں گئے مزید بر آں انہو ں نے کرائم کی مو جو د صورت حا ل کا جا ئزہ لیا اور افسران کو ہد ایت کی کہ تھا نوں میں آ نے والے سا ئلیں کی فوری داد رسی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جا ئے ، جو بھی شخص تھا نے میں درخو است لے کر آ ئے قا نو ن کے مطا بق جو کا رروائی بنتی ہے اس پر عمل کیا جائے۔
تازہ ترین