• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب و متوسط افراد کو ایوانوں میں بھیج کرنمائندگی کرائی، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، دعوت افطار میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن، انچارج اے پی ایم ایس او احسن علی غوری و اراکین مرکزی کمیٹی، اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے ذمہ داران و کارکنان ، طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام شریک تھے، اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ڈٖپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں کسان کی نمائندگی وڈیرہ کررہا ہے اور مزدور کی نمائندگی  سرمایہ دار کررہا ہے، ایسے نظام کے ہوتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت نافذ نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد اور پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے غریب و متوسط   پڑھے لکھے افراد کو ایوانوں میں بھیج کر ان کے علاقے کی نمائندگی کرائی، علاوہ ازیں اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کے انچارج احسن غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارا مقصد اور منزل غریبوں کی حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے اس جدوجہد میں ہم طالبعلموں کا کردار بہت اہم ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور سماجی انصاف کے حصول کیلئے جدو جہد کرنا ہوگی ،طلبہ حقوق کیلئے اے پی ایم ایس او ایک بہترین پلیٹ فارم ہے ۔

تازہ ترین