• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے فاتح ہوگئے ہیں خواہ یہ معجزہ تھا، ٹیم ورک تھا یا کوئی اپ سیٹ، بہرحال ٹرافی اب پاکستان کے قبضے میں ہے۔ مختلف گوشوں سے اپنے حق میں کریڈٹ لینے کی آوازیں آرہی ہیں۔ کچھ لوگ اسے اپنی دعاؤں اور رمضان کی برکت سے منسوب کر رہے ہیں۔ غرض مختلف اذہان کے مختلف افکار ہیں اور یہ ایک فطری عمل ہے۔ ہم اپنی خوبیاں تو بخوشی آشکار کرتے ہیں مگر اپنی خامیوں پر کبھی غور نہیں کرنا چاہتے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بورڈ ان تمام عناصر کو دور کرے جس کی وجہ سے ناکامی مقدر بنتی رہی وہ خواہ مینجمنٹ اسٹاف کی نااہلی تھی یا سفارشی ٹولے کی ٹیم میں موجودگی تھی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام عوامل کو بروئے کار لانا چاہئے جو دنیا کی ٹاپ آرڈر ٹیموں میں ہیں اور ہمارے کھلاڑیوں میں غیر موجود ہیں۔ امید ہے اگر مستقل مزاجی اور جیت کے جذبے کے ساتھ کام کیا گیا تو منی ورلڈ کپ کی طرح ورلڈ کپ بھی ہمارا ہوگا۔
(جاوید حسین)
javed.afridi.904@gmail.com

 

.

تازہ ترین