• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری،کوہستانی علاقے میں گیسٹرو سے 10افراد متاثر،ایک بچہ جاں بحق

کوٹری (نامہ نگار)کوہستان تھانہ بولا خان کے دور افتادہ علاقے تونگ شریف کے گوٹھ موسیٰ گبول میں گیسٹرو کی وباءپھیل گئی، اور گیسٹرو کے مرض میں مبتلا تین سالہ بچہ نبی بخش ولد مصری گبول فوت ہوگیا جبکہ بچوں سمیت دس سے زائد باشندے گیسٹرو میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب علاقے میں صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شہری علاج کے لیے پریشان ہیں اور جدید دور میں بھی لوگ گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے علاج کرانے پر مجبور ہیں کوہستان کے باشندوں نے حکومتی اداروں اور محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ کوہستان کے دور افتادہ علاقوں میںصحت کی سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے اقدامات کریں۔ 

تازہ ترین