• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سےپہلے عیدیاں، پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سواروں کو نشانہ بنالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کی آمد سے قبل ہی پولیس شہریوں سے عیدی وصولی شروع کردی ،کھلونا پستولوں کی فروخت میں ملوث دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہریوں سے عیدی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،پولیس نے اسنیپ چیکنک کے نام پر موٹرسائیکل سواروں سے زبردستی عیدی وصول کر رہے ہیں ،جبکہ کھلونا پستولوں کی فروخت پر پابندی کو بھی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نیو کراچی میں50پتھارے داروں کو کھلونا پستول فروخت کے لیے رکھنے پر حراست میں لے لیااور پر پتھارے دار سے 5ہزار روپے رشوت وصول کرنے بعد رہا کردیا،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو کراچی ،خواجہ اجمیر نگری ،بلال کالونی سمیت دیگر تھانے کی پولیس موبائل میں موجود سادہ لباس اہلکار مارکیٹوں میں آتے ہیں اور کسی بھی دوکاندار کو زبردستی اٹھا کر لے جاتے ہیں اور 5ہزار سے 10ہزار روپے رشوت وصولی کے بعد رہائی ملتی ہے ،دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے لوٹ مار روز کا معمول ہے ، پولیس نت نئے طریقوںسے شہریوں سے ہی لوٹ مار کرتی ہے شہریوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دوکانداروں سے لوٹ مار اور رشوت وصولی کا نوٹس لیں اور خواجہ اجمیر پولیس اسٹیشن ،نیو کراچی پولیس پولیس اسٹیشن اور بلال کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج اور اہلکاروںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے پولیس کی جانب سے رشوت میں لی گئی رقم واپس دلوائی جائے۔

تازہ ترین