• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکیم مجاہد محمود برکاتی کا انتقال،نماز جنازہ آج ہو گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن ، جمعیت الفلاح کے سابق جنرل سکریٹری حکیم مجاہد محمود برکاتی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ۔ مرحوم فعال ،سماجی وسیاسی شخصیت اور طب کے شعبے میں بھی سرگرم اور فعال تھے۔ مجاہد محمود برکاتی کی نماز جنازہ ہفتہ 24جون کو بعد نماز ظہر 1:30بجے دن مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں ادا کی جائے گی ۔دریں اثناء مرحوم کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نائب امراء مظفر احمد ہاشمی، برجیس احمد،ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹرواسع شاکر و دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تازہ ترین