• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گداگری یا لوگوں سے مانگ کر زندگی گزارنا انتہائی مکروہ فعل ہے، آج گداگری ایک مجبوری یامعذور ی نہیں بلکہ ایک ایسا عمل ہے جو مہذب معاشرے کے لئے ایک لعنت ہے، آج کے بھکاری کو دیکھ کر افسوس نہیں ہوتا اس لئے کہ آج کا بھکاری ایک مجبور انسان نہیں بلکہ وہ ایک پیشہ ور چالاک ہے، گداگری جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔ اگر اس ایک لعنت کو ختم کردیا جائے تو اس سے پھوٹنے والی کئی مکروہ برائیاں خود با خود دم توڑ دیں گی، ہمارے مذہب نے گداگری کو مذموم عمل قرار دیں گی لیکن پھر بھی آج آپ ٹریفک سگنلز، بس اسٹاپ، تاریخی عمارتوںپر جائیں تو ان جعلی ضرورت مندوں کے ہجوم نظر آتے ہیں ۔ یہ نقلی معذور نابینا بہرے گونگے بن کر مشہور شاہراہوں، چوکوں اور اہم مقامات پر جمع ہوکر اپنے دھندے کو چمکانے میں مصروف ہیں، گداگری کے باز حربے اور انداز اس قدر جدید ہوتے ہیں کہ انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے۔ حکومت کو اس مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اصلاح کو یقینی بنانا چاہئے کیونکہ کوئی بھی قوم ترقی یافتہ، باغیرت، مہذباور کامیاب نہیں کہلاسکتی جب تک اس کے افراد عزت نفس کی دولت سے مالا مال نہ ہوں۔
(محمد عرفان ۔ جامعہ کراچی)

 

.

تازہ ترین