• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حیدرآباد جیل کی حدود میں رہائی پانے والی خواتین قیدیوں کاپہلا پٹرول اسٹیشن کھول دیا گیا

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی حیدرآباد جیل کی حدود میں خواتین کاپہلا پٹرول اسٹیشن کھول دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنچل گودا سینٹرل جیل کی حدود میں  بھارت کاپہلا خواتین پٹرول اسٹیشن رہائی پانے والی قیدیوں کی جانب سے چلایا جارہا ہے، تلنگانہ کی وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی کا کہنا ہے کہ  خواتین قیدیوں کو روزگار فراہم کرنے کےنظریے کے تحت تلنگانہ جیل خانہ جات نے چنچل گودا جیل سے رہائی پانے والی 25خواتین کا چنائو کرکےمزکورہ پٹرول پمپ سنبھالنے کی ذمےداری دی، ان تمام خواتین کو اپنی خدمات دینے پر ماہانہ12ہزار بھارتی روپے دیے جائیں گے۔

تازہ ترین