• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمراکی نجی چینل کوکرکٹ ٹیم کے کپتان سے معذرت کی ہدایت

  اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے  نجی   ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو پروگرام 14جون کو نشر ہونیوالے پروگرام  میں سابق کپتان عامر سہیل کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر چینل کو ناظرین اور کرکٹ ٹیم کے کپتان سے معذرت کی ہدایت کی ہے ۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ معذرت 25جون کو نیوز بلیٹن کے دوران پرائم ٹائم پر نشر کیا جائے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماءٹی وی کیخلاف شکایت موصول ہوئی تھی  بعدازاں پیمرا نے 20جون 2017کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں اور 23جون کو ذاتی شنوائی کےلئے حاضر ہوں ۔چینل کے نمائندے کا موقف سننے کے بعد تحریری جواب کا معائنہ کرنے کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عامر سہیل کی جانب سے سرفراز احمد کے خلاف استعمال کردہ الفاظ /زبان الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015کی خلاف ورزی ہیں ۔

تازہ ترین