• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ بھرکے تقریباً 600 عمارتوں کے فائررسک ٹیسٹس، 11 کثیرالمنزلہ رہائشی عمارتیں آگ سے تحفظ کے ٹیسٹس میں ناکام

لندن (پی اے)آٹھ لوکل اتھارٹی ایریاز میں واقع گیارہ کثیرالمنزلہ رہائشی عمارات میں کلیڈنگ پائے جانے کے باعث تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب انگلینڈ بھر میں تقریباً 600کثیرالمنزلہ عمارات کے ٹیسٹس کئے گئے۔ اسی اثناء میں بی بی سی کو پتہ چلا ہے کہ ’’پریمئران‘‘ پر اس کے تین ہوٹلوں کے باعث سیکورٹی کے بارے میں انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کلیڈنگ کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ گرینفل ٹاور پر آگ تیزی سے پھیلنے کا سبب بنے تھے۔ اس سانحہ میں 79افراد کے ہلاک ہوجانے کا یقین ظاہر کیا گیا ہے۔ 14جون کو لگنے والی آگ کے بعد سے 9افراد اب تک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک کلیڈنگ پر سیفٹی خدشات صرف کونسل کی کثیرمنزلہ عمارات سے متعلق ظاہر کئے جارہے تھے مگر اب یہ خدشات پورے ہائوسنگ سیکٹر تک پھیل گئے ہیں۔ پریمیئران نے بی بی سی نیوز نائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈن ہیڈ، برینٹ فورڈ اور ٹوٹن ہام میں اس کے ہوٹلوں پر کلیڈنگ طویل عمارات کے لئے حکومت کی ہدایات کے مطابق نظر نہیں آئی حالانکہ یہ گرینفل ٹاور میں استعمال ہونے والے کلیڈنگ کے مقابلے میں کم آگ پکڑے والی قسم ہے۔ ہوٹل چین کا کہنا ہے کہ ایک انڈی پینڈنٹ ایکسپرٹ نے انہیں بتایا ہے کہ ان کی جانب سے کئے جانے والے سیفٹی اقدامات بشمول فائر ڈیٹیکٹرز اور سموک الارمز کی ہر کمرے میں موجودگی کے باعث ہوٹلز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ نیوز نائٹ کے کرس کوک نے کہا کہ مقامات کی لمبی فہرست میں پریمیئران واحد جگہ نہیں جہاں فائر سیفٹی ایشوز موجود ہیں۔ ڈپارٹمنٹ فار کمیونٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹ نے تمام لوکل اتھارٹیز اور ہائوسنگ ایسوسی ایشن چیف ایگزیکٹیوز کو لکھے گئے خط میں انہیں ہدایت کی ہے کہ اگر علاقہ میں ٹاور بلاکس کلیڈنگ سے ڈھکے ہوئے پائے جائیں تو فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیرکمیونٹیز ساجد جاوید نے بھی تمام ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ گیارہ متاثرہ عمارات کے لینڈ لارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرایہ داروں کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ فائرسروس کی جانب سے اضافی چیکس کے ذریعے پتہ چل سکے گاکہ 11کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت جہاں اس ٹائپ کی کلیڈنگ پائی گئی ہے وہ محفوظ ہے یا احتیاطی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین