• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف خان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،شہزاد وسیم سیکرٹری خارجہ امورمقرر

اسلام آباد (خبر نگار) انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی عہدوں پر تقرریاں کر دی گئی ہیں۔ عاطف خان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، ڈاکٹر شہزاد وسیم سیکرٹری خارجہ امور ، شہر یار آفریدی سیکرٹری داخلہ امور اور سینیٹر شبلی فراز کو تحریک انصاف کا سیکرٹری دفاعی امور مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نامزد کئے گئے دیگر عہدیداروں میں اسد قیصر مرکزی سینئر نائب صدر (خیبرپختونخوا) ، شعیب صدیقی ، چوہدری اشفاق ، سلونی بخاری مرکزی نائب صدور (پنجاب) ، شاہرام ترکزئی ، فضل خان اور عائشہ نعیم مرکزی نائب صدور (خیبرپختونخوا) ، شریف جوگیزئی مرکزی نائب صدر (بلوچستان) ، بیزاد کاسی جوائنٹ سیکرٹری (بلوچستان) ، ڈاکٹر امجد جوائنٹ سیکرٹری (خیبرپختونخوا) ، سردار خادم وردگ ڈپٹی سیکرٹری جنرل (بلوچستان) ، اعزاز آصف ، فرخ حبیب ، عثمان ڈار ، ابراہیم خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل (پنجاب) ، مراد سعید ڈپٹی سیکرٹری جنرل (خیبرپختونخوا) اور عمران اسماعیل ڈپٹی سیکرٹری جنرل (سندھ) شامل ہیں۔ 

تازہ ترین