• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماتلی:24سالہ نوجوان اور 20سالہ لڑکی کی خون میں لت پت لاشیں بر آمد

ماتلی(نامہ نگار) ماتلی کے نواحی گائوں علی بخش لغاری میں24سالہ نوجوان عباس لغاری اور 20سالہ  لڑکی ھیر لغاری کی خون میں لت پت لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ ماتلی پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔ ورثاءنے ایک دوسرے پر قتل کا شبہ ظاہر کردیا ہے۔ ایس ایچ او ماتلی سکندر  سومرو نے صحافیوں کے استفسار پر بتایا ہے کہ پولیس نے مقتولین کے بعض رشتہ داروں کوحراست میں لیکر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ علاقے میں واقعے سے متعلق مختلف افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ بعض حلقے واقعے کو کارو کاری کا شاخسانہ  قرار دے رہے ہیں۔ تاہم پولیس اسکی تصدیق نہیں کر رہی۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا  مقدمہ درج نہیں  ہو سکا تھا۔ مقتول جوڑے کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ وہ آپس میں قریبی عزیز تھے۔

تازہ ترین