• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:عیدالفطر پر ریسکیو نے ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122  بہاولپور نے عیدالفطر کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ درپیش حادثات وسانحہ سے نبرد آزماہونے کے لیئے ڈیزاسٹر ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے اس سلسلے میں ڈو یژنل ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملک آصف رحیم چنڑکی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو  1122 ڈویژنل ہیڈکواٹر بہاولپورمیں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا  ،جامع مسجد اہل حدیث ون یونٹ چوک،کمرشل ایریا، ٹیکنیکل ہائی سکول،عباسیہ ہائی سکول،ایس ای کالج، پولیس لائن،جامع مسجد مہریہ بندرہ پلی ملتان روڈ،، سیرانی مسجدو اہل حدیث اور مرکزی مسجد عید گاہ چوک پر عیدالفطر کے حوا لے سے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
تازہ ترین