• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان کے آتے ہی فضا یکسر بدل جاتی ہے۔ ہر طرف نیکی کا ایک منفرد سماں بندھ جاتا ہے۔ مسجدوں میں جگہ کم پڑجاتی ہے۔ ہر کوئی اپنے رب سے رشتہ اور تعلق مضبوط کرنے کی فکر میں ہوتا ہے۔ سخت گرمی میں بھی روزہ اور نماز کا اہتمام پابندی سے کیا جاتا ہے۔ لوگوں کی فیاضی اور سخاوت بھی عروج پر ہوتی ہے۔ گویا ہر شخص نیکی کے ماحول میں رنگا ہوا نظر آتا ہے۔ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد انسان ہونے کے ناطے سے خوشی کے جذبات کا اور مومن ہونے کی حیثیت سےشکر و سپاس کا پیدا ہونا ایک فطری سی بات ہے۔ اس فطری جذبے کے مظہر کو عید الفطر کہا جاتا ہے۔ یہ عید اس لئے مشروع فرمائی گئی ہے تا کہ مومن روح کی مسرت کا اظہار اور اللہ کا شکر ادا کرے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں رمضان المبارک کے اختتام کے بعد بھی مسجدوں کو اسی طرح آباد رکھنا چاہئے جیسا کہ ماہ رمضان میں کرتے ہیں اور عبادات کو اسی طرح برقرار رکھنا چاہئے۔
(ارتضیٰ اعتزاز)
(irtazaucp@gmail.com)

 

.

تازہ ترین