• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ ، 44پی ایچ ڈی اسکالرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے

جامشورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ جامشورو میں وزیراعظم کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلے کے تحت جامعہ سندھ کے 44 پی ایچ ڈی اسکالرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں سید غلام مصطفی شاہ ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع سینیٹ ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں رجسٹرار سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ یہ تقریب جامعہ سندھ کے فوکل پرسن برائے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم ڈاکٹر وزیر علی بلوچ کی جانب سے منعقد کی گئی۔

تازہ ترین