• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمدپورشرقیہ:وجہ غربت،لالچ یالوٹ مار کاکلچر؟

Todays Print

بہاولپور(نمائندہ جنگ)سانحہ احمدپورشرقیہ کے حوالےسےجہاں انتظامی غفلت اوربروقت اقدامات نہ اٹھانےکوزیربحث لایاجارہاہے وہاں اس چیزپربھی سوچنے اورغورکرنےکی ضرورت ہےکہ آیا اس حادثہ کااصل سبب ہمارےمعاشرے میں تیزی سےبڑھتی  لالچ اور لوٹ مار کا کلچر تو نہیں؟یا پھر اس علاقے کے غربت کےحالات اس واقعہ کاسبب ہیں؟غورکرنےکی ضرورت ہےکہ آخرایسی کیالالچ یاضرورت تھی کہ بستی کے سینکڑوں لوگ زمین پرگرےتیل کواکٹھاکرنے کیلئے جوق درجوق بالٹیوں اورڈبوں کیساتھ جائےوقوعہ پرپہنچ گئے اورصرف یہی نہیں کہ غریب بستی کے لوگ ہی موقع پرآئے بلکہ موٹروےپرکاروں اورموٹرسائیکلو ں پرسفرکرنےوالےافرادبھی لالچ کےتحت جائےوقوعہ پر رک گئے اوراپنی کاروں اورموٹرسائیکلوں سےبوتلیں اورڈبے نکال کرزمین پرگرےتیل کواکٹھاکرنےلگے اوربھول گئےکہ وہ بارودکےاوپرکھڑےہیں اورچھوٹی سی غفلت بہت بڑاسانحہ کاسبب بن سکتی ہےلیکن لالچ اورلوٹ مار کلچراور سوچ سےآنکھوں پرپٹی بندھ گئی اورپھر وہی ہواجس کاڈرتھا، اس پرحکمرانوں سمیت تمام مکتبہ فکرکےلوگوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔ 

تازہ ترین