• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر پر مزید پابندیوں پر غور کر رہے ہیں،متحدہ عرب امارات

ندن (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ قطر سے سفارتی و تجارتی تعلقات منطقع کرنے والے عرب و خلیجی ممالک اس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ روس کیلئے متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر غباش نے برطانوی اخبار کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ نئی پابندیوں میں اس بات کا امکان بھی ہے کہ قطر مخالف عرب ممالک اپنے تجارتی ساتھیوں سے یہ کہیں کہ وہ قطر یا ان میں سے ایک کا انتخاب کریں ۔ عمر غباش کا کہنا تھا کہ قطر کا خلیج تعاون تنظیم سے اخراج واحد ایسی پابندی نہیں جو لگائی جا سکتی ہے۔کچھ ایسی اقتصادی پابندیاں ہیں جو ہم لگا سکتے ہیں اور ان پر فی الوقت غور کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ 'ان میں سے ایک چیز ممکنہ طور پر یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہم اپنے تجارتی شراکت داروں پر ہی پابندی عائد کر دیں اور ان سے کہیں کہ وہ فیصلہ کر لیں کہ انھیں قطر کے ساتھ کام کرنا ہے یا ہمارے ساتھ۔

تازہ ترین