• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت پر مظالم ڈھارہا ہے، چوہدری شعبان

لندن(پ ر)برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی رہنما وآزاد کشمیر پاکستان تحریک انصاف کے یو کے و یورپ کے کوآرڈینیٹر چوہدری محمد شعبان نے کہا ہے کہ دنیا میں بھارتی وزیراعظم مودی جہاں جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے کیونکہ اس شخص کے ہاتھ معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں مودی بھارتی مسلمان خاص کرریاست گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے، بی جے پی کی سیاست ہی مسلمانوں سے نفرت اور مسلم دشمنی کے گرد گھومتی ہے بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں پر ہر طرح کا ظلم ڈھارہے ہیں اور آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے فوجی طاقت استعمال کررہے ہیں جبکہ بچوں تک پربیلٹگن استعمال کی گئی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہا ہے۔ چوہدری محمد شعبان نے کہا ہے کہ آٹھ جولائی بروز ہفتہ کو برطانیہ و یورپ میں مقیم کشمیری قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں G-20 اجلاس کے موقع پر ہیمبرگ جرمنی میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کے ہاتھ کشمیری مسلمانوں کے خون سےلتھڑے ہوئے ہیں اور جسے ماضی میں امریکی حکومت نے دہشت گردی کی وجہ سے ویزا جاری نہیں کیا تھا مگر آج دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہی ہیں ٹرمپ موودی کی جوڑعالمی امن کے لئے بھی ایک خطرہ بن چکا ہے۔چوہدری شعبان نے کہا کہ آٹھ جولائی کو سار کو پولو ٹریژن ہیمبرگ جرمنی میں احتجاجی مظاہرےمیں شرکت کرکے کشمیری قومی ملی جذبے اور عملی طورپر بیداری کا ثبوت دیں کہ ہم آزادی چاہتے ہیں اور یہ کہ مودوی ایک انتہا پسند ہے اور بھارتی سیکورٹی فوسز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہورہی ہے اور اس پر ہم کشمیریوں کو تشویش ہے اور بھارتتی فوج کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین