• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ : تعلقہ اسپتال میں د و ا ئیں نہ ملنے کیخلاف شہریوں کا احتجاجی جلوس و دھرنا

 میہڑ (نامہ نگار) میہڑ تحصیل میں ایک ہی تعلقہ اسپتال ہے ،جس میں روزانہ سیکڑوں مریض ادویات کیلیئے آتے ہیں ، لیکن اسپتال انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کو ادویات نہیں دی جاتی ،جس پر گذشتہ روز میہڑ میں اسپتال انتظامیہ اور ایم ایس کیخلاف شہریوں اور مریضوں امتیاز ،لیاقت پہنور ،سرفراز اور دیگرنے رادہن اسٹاپ سے ایوان صحافت ٹاور چوک تک احتجاجی جلوس نکال کر دھرنا دیا۔ انہوں نے تعلقہ اسپتال میہڑ انتظامیہ  کیخلاف نعرے بازی بھی کی ، انہوں نے الزام لگایا کہ اسپتال میں مریضوں کو دوائیں نہیں دی جا رہی ہیں ،اکثر مریضوں کو ڈاکٹرز باہر کے اسٹوروں کی دوائیں لکھ کر دے رہے ہیں ، غریب مریض پیسے نا ہونے کی وجہ سے دوائیں باہر کے اسٹوروں سے نہیں خرید  سکتے ،انہوں نے کہا کہ اسپتال میں لاکھوں روپئے کی ادویات کیلیئے فنڈز آتے ہیں  ،  لیکن اسپتال کا ایم ایس جعلی بل بناکر کرپشن کر رہا ہے۔ ،انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ تعلقہ اسپتال میہڑ  میں مریضوں کو ادویات نہملنے پر اسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرکے اور فنڈز میں کرپشن کی بھی تحقیقات کروائی جائے۔

تازہ ترین