• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار میں احتجاجی دھرناچھٹے روز سے جاری،ہزاروں افرادکی شرکت

Todays Print

پاراچنار( نمائندہ جنگ) پاراچنار احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،مظاہرین میں مطالبہ کیاکہ آرمی چیف کے پاراچنار آنے تک اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا۔گزشتہ دنوں پاراچنار کے بازارمیں خونریز بم دھماکوں کے اندوہناک واقعہ کے بعدواقعہ کے خلاف جاری دھرنے کے چھٹے روز شدید بارش کے باوجود مظاہرین میں کمی نہیں آئی اور مظاہرین شہدا ءکی یاد میں ماتمی مجالس اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کرتے رہے ۔

دھرنے کے شرکا ء نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ سول حکومت بالکل نا اہل ہے ابھی تک اتنے بڑے واقعات ہوئے ہیں مگر سیاسی حکومت کے وزیر اعظم تو کیا کبھی وزیر داخلہ نے بھی پاراچنار کے لوگوں کا نہیں پوچھا ۔مرکزی حکومت کے نزدیک پاراچنار سمیت تمام فاٹا پاکستان کا حصہ ہی نہیں لگتا وہ صرف پنجاب کا وزیر اعظم ہے اَب وہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ کو ہی اپنے مطالبات سے آگاہ کرینگے، جن میں اولین مطالبہ پاراچنار کے عوام کو تحفظ دینا ہے، جبکہ آج پاراچنار کا آرمی چیف جنرل باجوہ کا دورہ خراب موسم کی وجہ سے نہ ہوسکا جنہوں نے پاراچنار دھماکے کے شہدا کی تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کیلئے پاراچنار کے دورے پر آنا تھا مظاہرین نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے آنے تک دھرنا جارہی رہیگا۔

تازہ ترین