• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے نہ اسکی حمایت کرتے ہیں، سید صلاح الدین

Todays Print

سیالکوٹ ( ایجنسیاں) حزب المجاہدین کے سربراہ پیر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی وہ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں.

امریکا اصلی دہشتگرد بھارت اور اس کی فوج کو دہشتگرد قرار دے اور کشمیریوں پر ظلم وستم کو روکے، امریکا نے بلاجواز پابندی لگا کر بدنام کیا ہے جوکہ حقیقت میں بھارتی سازش ہے، بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں نہتے وبے گناہ کشمیریوں پر ظلم وستم اور انہیں قید کرکے دہشت گردی کررہا ہے.

سیالکوٹ میں تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین دہشت گردی نہیں کرتی بلکہ حزب المجاہدین دہشت گردی کی مکمل مذمت کرتی ہے تاہم امریکا اصل دہشت گرد بھارت اور بھارتی فوج کو دہشت گرد قراردے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمان کشمیر یو ں پر ظلم وستم روکے ، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہوچکا ہے اور بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی شروع کررکھی ہے جس میں بھارت  کو ناکامی ہوگی کیونکہ کشمیرکشمیریوں کا ہے اس پر بھارت کاکوئی حق نہیں ہے ، سید صلاح الدین نے مزید کہا کہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے اور بھارت نے یہاں دہشت گردی شروع کررکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بدامنی کا ذمہ دار بھارت ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی اور کامیابی کی منزل بھی جلد ہی ملے گی۔ دوسری جانب حزب المجاہدین کے ترجمان سلیم ہاشمی نے کہا ہے کہ صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے سے کشمیریوں کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، امریکی محکمہ خارجہ کے اس اقدام سے کشمیر میں امریکہ کے خلاف عوامی جذبات میں اضافہ ہوگا۔ 

تازہ ترین