• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

99ء میں نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کی سزادی گئی،سعد رفیق

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 1999ء میں نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کی سزادی گئی۔ نواز شریف کو سزادلوانے والی عالمی طاقتیں تھیں۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور جسٹس ارشاد حسن جیسے لوگ کٹھ پتلیاں تھے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 1999ء میں نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کی سزا دی گئی۔ نواز شریف کو سز دلوانے والی عالمی طاقتیںتھیں۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور جسٹس ارشاد حسن جیسے لوگ کٹھ پتلیاں تھے۔

تازہ ترین