• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان قرآن و سنت پر عمل کرتے تو فرقوں میں تقسیم نہ ہوتے

گجرات(نمائندہ جنگ)اسلام میں فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں، قرآن و سنت پر عمل کرتے تو فرقوں میں تقسیم نہ ہوتے۔اتحاد امت ہی اسلام کی قوت ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق کو قانونی شکل دی جائے۔فرقہ واریت کا اژدھا پاکستان میں خود پالا گیا اب علما کے ذہن صاف ہوئے ہیں اور امن کی بات کرتے ہیں تولوگ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاراسلامی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش،وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا یٰسین ظفر، وفاق المدارس الشیعہ کے مولانا افضل حیدری، جمعیت علما پاکستان نورانی کے رہنما مولانا محمد خان لغاری،پروفیسر ڈاکٹر وقار ، قاری سمیع اللہ محمدی، رابعہ مزمل، مجتبیٰ راٹھور اور دیگر نے مسلم کرسچن فیڈریشن انٹر نیشنل اور پیس اینڈ ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان فرقہ واریت کے اسباب اور سد باب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاضی عبدا لقدیر خاموش نے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن نہیں،فرقہ وارایت اور منفی فتوے ختم کئے جائیں۔ پیمرا کو فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پروگراموں کو بند کرنا چاہیے۔
تازہ ترین