• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کی بعض سول آبادیوں میں پانی کی سنگین صورتحال بدستور قائم

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ کی بعض سول آبادیوں میں پانی کی سنگین صورتحال بدستور قائم ہے، مغل آباد ٹنچ بھاٹہ میں بعض محلوں اور گلیوں فردوس سٹریٹ وغیرہ میں دو دن چھوڑ کر پانی فراہم کیا جا رہا ہے، مکینوں پانی کی تیسرے روز فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرے روز بھی پانی ک سپلائی صرف آدھا گھنٹے کیلئے ہوتی ہے جو ان کی ضرورت کیلئے ناکافی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی راولپنڈی کنٹونمنٹ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے مگر پچھلے کئی سالوں سے ایک روز چھوڑ کر پانی فراہم کیا جا رہا تھا مگر اب تیسرے روز پانی دیا جاتا ہے جو کہ ان کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے، موجودہ مہنگائی کے اس دور میں ٹنکروں کے ذریعے قیمتاً پانی ڈلوانا ان کے بس میں نہیں، کینٹ حکام کو اگر پانی کے ٹنکر کی درخواست کی جاتی ہے تو تین تین روز تک پانی ہی نہیں ملتا،ان کا کہنا تھا کہ ہم سے پورے مہینے کا پانی کا بل تو باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا ہے مگر مہینے میں شاید دس روز بھی ہمیں پانی نہیں ملتا، کینٹ بورڈ حکام خصوصاً ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے اہل محلہ نے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے، اس حوالے ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود سے رابطہ کیا گیاتو ان کا کہناتھا کہ ایک وارڈ میں پانی کی لائن سے ٹربائن لگانے سے پانی کی صورتحال میں ضرور خرابی آئی تھی حالانکہ یہ ٹربائن صورتحال میں بہتری کیلئے لگائی گئی تھی مگر اس سے بعض دیگر گلی محلوں میں پانی جانا بند ہو گیا تھا جس پر اس کو وہاں ہٹا دیا گیا ہے تاہم ان آبادیوں کے گلی محلوں میں پانی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
تازہ ترین