• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن بیچ سے ملبہ صاف، کرکے سہولتیں فراہم کی جائیں گی،ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے نے دعو یٰ  کیا  ہے کہ انفورسمنٹ اینڈ انکروچمنٹ سیل نے کلفٹن چائنا ٹائون تا آغا خان اسپتال تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہےڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے ان خیالات کا اظہار کلفٹن چائنا ٹائون کے دورہ کے موقع پر کیا،ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے کہا کہ آغا خان اسپتال کے اطراف گرین بیلٹ کے اندر ٹینس کورٹ، باسکٹ بال کورٹ، جوگنگ ٹریک کی سہولتوں سے مستفید ہونے کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے پارکنگ ایریا کا بھی معقول انتظام کیا جائے،دوسری جانب کلفٹن چائنا ٹائون سے لیکر انسداد دہشت گردی عدالت کے آفس تک گرین بیلٹ بنانے اور سیوریج نظام کو بہتر کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے کلفٹن بیچ پر کئی ٹن ملبہ جو ایک لینڈ فیلڈ سائٹ کا منظر پیش کررہا تھا کے ڈی اے کے عملے نے صاف کرکے وہاں روڈز، لائٹس، بینچز، سایہ کیلئےکینوپی کی سہولتیں  فراہم کی جارہی ہیں ۔

تازہ ترین