• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ، پی سی بی حکومتی اجازت کا منتظر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر شدید خطرات لاحق ہیں۔ستمبر میں ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلیرئینس کا منتظر ہے۔تاہم بارہ ستمبر سے شروع ہونے والے اس دورے سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے پی سی بی چیئر مین کے اس بیان کی تردید کردی ہے کہ وہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں۔مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون میں شمولیت میرے لئے بھی خبر ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے اجازت درکار ہے۔

ابھی تک حکومت نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گرین سگنل نہیں دیا ہے۔پی سی بی چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ مائیکل کلارک اور ہاشم آملہ جیسے کھلاڑیوں نے ورلڈ الیون میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔جبکہ اینڈریو فلاور کوچ ہوں گے۔تاہم مائیکل کلارک نے اپنی شمولیت کی تردید کردی جس سے پی سی بی کو سبکی اٹھانا پڑی ہے۔

مائیکل کلارک نے سوشل میڈیا پر بیان دے کر بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ ورلڈ الیون پاکستان آئے تاہم اس کا تمام تر انحصار حکومت کی اجازت پر ہوگا۔

تازہ ترین