• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصیٰ کی بندش کیخلاف یورپ بھر میں مظاہرے

برسلز(نیوز ڈیسک) مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا دائرہ یورپی ملکوں تک پھیل گیا ہے۔یورپین فائوندیشن برائے القدس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نصرت الاقصیٰ ریلیوں کا انعقاد نہ صرف فلسطین کے اندر کیا گیا بلکہ یورپی ملکوں کے 20شہروں میں بھی دفاع الاقصیٰ ریلیاں نکالی گئیں بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اس کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف نہ صرف فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں بلکہ براعظم یورپ میں بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی پابندیوں کی مخالفت میں آوازیں بلند کی جارہی ہیں۔ جرمن ، پولینڈ، بلجیم اور کئی دوسرے یورپی ملکوں میں مسجد اقصیٰ کی حمایت میںمظاہرے ، ریلیاں، جلسے جلوس منعقد کیے گئے ۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی مسجد اقصیٰ کی حمایت میں مہمات جاری ہیں جن میں سماجی کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین