• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،حالیہ مہم میں بچوں کوپولیوقطرےپلانےسے انکاری 105کیسزکا انکشاف

پشاور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں حالیہ پولیو مہم کے دوران والدین کیجانب سےبچوں کو پولیو سےبچائوکےحفاظتی قطرے پلانے اورٹیکہ جات نہ لگانے کے105کیسزکا انکشاف ہوا ہے ، اس بات کا انکشاف ڈی ایچ او پشاور کی جانب سے مختلف علاقوں کے طبی مراکز کے دورے کے موقع پر ہوا ہے، ڈی ایچ او پشاور نے سوریزئی اور بی ایچ یو بڈھنی کے دورے کیے  جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ مہم کے دوران41بچوں کے والدین نے انہیں پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا، اسی طرح بی ایچ یو بدھئی میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کے 4، آرایچ سی ریگی میں 30 اور پلوسئی میں 30کیسز سامنے آئے، ڈی ایچ او نے سول ڈسپنسری عطاء محمد، سول ڈسپنسری تہکال پایاں کا بھی دورہ کیا اوران تمام طبی مراکز میں او پی ڈی،حفاظتی ٹیکہ جات ،ادوایات کی دستیابی اور صفائی وغیرہ کا بھی معائنہ کیا اور عملے کو سختی سے آفیشل ڈریس پہننے کی تاکید کی۔  

تازہ ترین