نوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل جبکہ سوتیلی ماں اور 2 سوتیلے بہن بھائیوں کو زخمی کر دیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) عالم زیب خان کے مطابق واقعہ بانڈہ نبی میں پیش آیا، جہاں جائیداد کے تنازعے پر باپ بیٹے میں تلخ کلامی ہوئی، اس دوران بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل کر دیا۔
ملزم کی فائرنگ سے اس کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے زخمی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔