فیصل آباد کی جموں بستی میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے پانچوں افراد کی موت زہر خوانی کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس کے مطابق جموں بستی کے ایک گھر سے ملنے والی لاشوں میں خاتون، اس کی 3 بیٹیوں اور ایک بھتیجی کی لاش شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں بچیوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
ترجمان آر پی او نے پانچوں افراد کی موت زہر خوانی کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے جائے وقوع سے مزید شواہد تلاش کیے جارہے ہیں۔