• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار گھروں کا صفایا، شہری5 گاڑیوں وموٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں، دوموٹرسائیکلوں ،ملکی وغیرملکی کرنسی ،طلائی زیورات اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک سے محکمہ ویلفیئر اینڈ بیت لمال کا سرکا ری کیری ڈبہ نمبراے کے جی1014،تھانہ روات کے علاقہ ہرکہ سے جاوید اختر کا کیری ڈبہ نمبر آرایل جی-1337، تھانہ سول لائن کے علاقہ لالکڑتی بازارسے فرحان ہارون کی کارنمبرایف اے -929،تھانہ وارث خان کے علاقہ لیاقت باغ سے محمد کامران اختر کی مو ٹرسا ئیکل نمبر آرآئی آر-7888،تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال روڈسے عرفا ن شیخ کی مو ٹرسا ئیکل نمبرآرآئی ایم -5555،چوری ہوگئی ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد سالم چودھری نے بتایا کہ میری رہائش سے زیورات،لیپ ٹاپ اورایک لاکھ25ہزار رو پے نامعلوم چور لے گئے،تھانہ صدربیرونی کو منورکالونی کے رہائشی محمداکبر نے بتایا کہ چوران کے گھرسے2چاندی کے سیٹ ، انعامی بانڈ زمالیتی19ہزار روپے ، 22 سوٹ ، یو پی ایس اورمیرا پاسپورٹ چوری کرکے لے گئے۔بحریہ ٹاؤن فیزایٹ کے رہائشی محمد ابراہیم نے تھانہ روات کوبتایاکہ چور گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے اور 15تولےزیورات ، 2لاکھ روپے ، چارہزار ہانگ کانگ ڈالر لے گئے۔ تھانہ کلرسیداں کومحمد ناصر نے بتایا کہ نامعلوم چور ان کے گھرسے ساڑھے تین لاکھ روپے ،4 انگوٹھیاں طلائی مالیتی 70ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ کینٹ کو ملک افتخار حیدرنے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار کشمیرروڈپر میری بیوی سے اس کا پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں ایک لاکھ تیس ہزارروپے ودیگر کاغذات تھے ۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین