• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریزیڈنٹ کپ :پاکستان کلب اور پاک کورنگی کی فائنل میں رسائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے پریزیڈنٹ کپ میںگذشتہ روزمزیددو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔گرو پ اے سے پاکستان کرکٹ کلب اورگروپ بی سے پاک کورنگی کرکٹ کلب کی ٹیمیںفائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئیں۔پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے ماڈل کرکٹ کلب کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔ماڈل کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے136رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میںپاکستان کرکٹ کلب کی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنالئے۔دوسرے میچ میںپاک کورنگی نے ہمدم کرکٹ کلب کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ہمدم کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے194رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میںپاک کورنگی کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنالئے۔

تازہ ترین