• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کو ریمبونائف سے قتل کرنے والے دونو جوانوں کو عمر قید

لندن(پی اے)نوجوان کو ریمبو نائف سے قتل کرنے والے جوڑے کو عمر قید کی سزاسنادی گئی، مقتول 19 سالہ حسین احمد یونیورسٹی کا پرامن طالبعلم بتایا گیا ہے اس پر 18 نومبر کو سائوتھ ہیرو ٹیوب سٹیشن کے باہر حملے میں پیٹھ پر چاقو گھونپا گیا اور وہ زیادہ خون بہنے سے تین دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ حملے میں 17سال کے دو اور نوجوان بھی زخمی ہوئے تھے۔15سالہ دونوں جوانوں کینگ اپنے شکاروں کو تلاش کرنے کے لئے منی کیپ میں آیا تھا اور انہوں نے یہ واردات خود پر حملے کا انتقام لینے کے لئے کی ۔

منی کیپ کے ڈرائیور نے بتایا کہ حملہ آور حملے کے بعد خوش تھے اور مرتے ہوئے نوجوان کی طرف اشارہ کرکے خوشی کااظہار کررہے تھے۔ دونوں نے سزا سنائے جانے پر بھی اولڈ بیلی میں نعرے لگائے اور اظہار مسرت کیا۔ ایک 16 سالہ نوجوان کو حملے میں شرکت سے بری کردیا گیا جبکہ ایک چوتھا مشتبہ نوجوان بیرون ملک فرار ہوگیا۔ عمر کے باعث کسی نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین