• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 10روز سے انٹرنیٹ بند، تاجروں اورشہریوں کومشکلات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سٹی اورلطیف آباد کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 10روز سے انٹرنیٹ بندیااسپیڈ انتہائی کم ہونے کے باعث تاجروں اورشہریوں کومشکلات کا سامنا، مسلسل شکایات کے باوجود متعلقہ ایس ڈی او اور عملہ شکایات کاازالہ کرنے کے لئے تیار نہیں جبکہ ہیلپ لائن عملہ شکایات کے چند روز بعد صارف سے تصدیق کے بغیر شکایات خارج کردیتاہے، پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ٹیلی فون لائنوں میں فنی خرابی سمیت ضروری آلات کی عدم فراہمی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی متاثر ہورہی ہے، شہر میں حیسکو کے بعد ٹیلی فون کمپنی بھی صارفین کی شکایات دورکرنے سے قاصر،حیدرآباد سٹی میں پھلیلی،گؤشالہ ،آفندی ٹاؤن، ٹنڈو ولی محمد،ہیرآباد،لطیف آبادنمبر 4,9,8, 11,12،حسین آباد ودیگر علاقوں میں گذشتہ 10روز سے انٹرنٹ سروس بند یا انٹرنیٹ اسپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔گؤشالہ،لیاقت کالونی ودیگرعلاقوں میں 14جولائی سے شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں کے بعد ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس میں تعطل معمول اورانٹرنیٹ اسپیڈانتہائی کم ہے، دوسری جانب ہیلپ لائن عملے نے صارفین سے تصدیق کیے بغیر ان کی شکایات خارج کردی، جس کے بعد دوبارہ 18جولائی کو شکایات درج کرائی گئیں وہ بھی تین روز بعد خارج کردی گئیں، ذاتی طورپر ایکسچینج میں شکایت درج کرانے کے باوجود سروس بحال نہیں کی گئی،بعض صارفین کے مطابق ان کے ڈی ایس ایل کنکشن 10سے 15روز تک بند ہونے کے باوجود ماہانہ بل میں کوئی کمی نہیں کی گئی، جبکہ سروس بند ہونے اور رجسٹرڈ شکایت کی صورت میں کمپنی کو بل میں کمی کرنی چاہیے،جنگکی جانب سے اس سلسلے میں ایس ڈی او سٹی ایکسچینج عمران شیخ اور براڈ بنڈ انچارج محمدعابد سے رابطہ اورپیغامات بھیجے گئے لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کئے۔

تازہ ترین