• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا پاناما کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان

تیمرگرہ (نمائندہ جنگ) پانامہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے آخری حد تک جانے کا اعلان کردیا، ملک کا سیاسی منظر نامہ تیزی کے ساتھ بدل رہاہے حالات جو بھی ہو ں ، جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف مہم سے پیچھے نہیں ہٹےگی،جماعت اسلامی نواز شریف سمیت پانامہ لیکس میں تمام 435ملوث بیوروکریٹس، سیاستدانوں کا احتساب چاہتی ہے،پانامہ سکینڈل اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے جو شریف خاندان پر برس رہی ہے،فیصلے کے بعد نواز شریف گھر کی بجائے جیل جائینگے،ممتاز قادری کی پھانسی سے نواز شریف کا زوال شروع ہوچکا ہے،جماعت اسلامی کرپٹ نظام کی باغی ہے،کرپشن کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،سی پیک میں ملاکنڈ ڈویژن کے حق کے لئے جرگہ طلب کرینگے،جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت کا مشن اور پروگرام ایک ہے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے میدان گریڈ اسٹیشن لال قلعہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین