• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی ،سینیٹ ، پاک فوج کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی، ڈاکٹر رتھ فاؤ کیلئے ایک منٹ خاموشی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں دیر میں دہشت گرد حملہ میں میجر علی سلمان سمیت چار جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے در جات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ صا حبزادہ طار ق اللہ نے  د عائے مغفرت کرائی۔پیپلز پارٹی کی ایم این اے شا زیہ مری نے ڈپٹی سپیکر سے کہا کہ شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی جائے۔

پی ٹی آئی کے حامد الحق ،مسلم لیگ (ن) کے میاں عبد المنان ، جے یو آئی کی ایم این اے نعیمہ کشور نے کہا،ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین  اوروفاقی وزیر تعلیم بلیغ الر حمنٰ نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔سینٹ میں  بھی دیر بالا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور پاکستان میں جزام کے خاتمے کے لئے خدمات پر ڈاکٹر رتھ کیتھرائن مارتھا فو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تازہ ترین