• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری لاہور پہنچ گئے،پارٹی رہنمائوں سےصلاح مشورے

لاہور(نمائندہ جنگ)سا بق صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے اور بلاول ہائوس میں پارٹی  رہنمائوں سے ملاقاتیں اورسیاسی صورتحال پرصلاح مشور ے کئے۔سیاسی محاذگرم کرنے کے لئے وہ کچھ دن بلاول ہائوس میں قیام کریں گے اور نواز شریف کی نااہلی سے پیدا ہونے والی سیاسی  صورتحال میں پارٹی رہنمائوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امکان ہے کہ وہ پارٹی رہنما چودھری منظور کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت کے لئے قصور بھی جائیں گے۔

تازہ ترین