• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرچوک سے گرفتار ایم کیوایم لندن کے 7کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج، عدالت نے جیل بھیج دیا

حیدرآبا د(بیورورپورٹ) حیدرچوک سے جشن آزادی کے موقع پر ہنگامہ آرائی ،متحد ہ لندن کے قائد کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم لندن گروپ کے 7کارکنو ں کیخلا ف مکی شاہ پولیس نے نے مقد مہ درج کر کے انہیں منگل کے روز سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 12کی عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے ایم کیو ایم لندن کےگرفتار کارکنوں امام الدین شیخ ،یاسر ولد شاکر حسین ،سمیع راجپوت،، دانش شیخ ، بلال حیدر، محمد شاہد چوہان ، محسن شیخ اور سمیع کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مکی شاہ تھانے میں سرکاری مدعیت میں اے ایس آئی ریاض احمد کی مدعیت میں دفعہ,123a,120.b,147,149.اور341ppcکے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزما ن کے قبضے سے پو لیس نے 7مو بائل فون، ہزاروں روپے نقدی اور ایک گاڑی جس پر سائونڈ سسٹم لگا ہوا تھا تحویل میں لے لی ہے۔

تازہ ترین