• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ،پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک کے کلثوم نواز پر اعتراضات

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور سے خالی ہونیوالی نشست کیلئے ضمنی الیکشن کے 65امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک کے امیدواروں نے مسلم  لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرادیئے۔پہلے دن حلقہ 120کے22امیدواروں کے26کاغذات کی جانچ پڑتال ہوئی ۔

پیپلز پارٹی ورکرز کی امیدوار ساجدہ میر سمیت 17امیدواروں کےکاغذات درست قرار پائے ۔پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر اور عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری نے مسلم لیگ (ن)کی امیدوار بیگم کلثوم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواستیں جمع کرا دیں ، انہوں نے بیگم کلثوم نوازشریف کے کاغذات مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 17اگست تک جاری رہے گا۔ 

تازہ ترین