• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر انجمن تاجران نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے کوئٹہ کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے19اگست کو دی جانے ولی ہڑتال کی کال واپس لے لی انجمن تاجران بلوچستان کے وفد نے صدر انجمن عبدالرحیم کاکڑ کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کے ہمراہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں کھوکھے سیل کئے جانا ، مٹن مارکیٹ، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور لیاقت بازار میں فٹ پاتھ کی تعمیر سے متعلق مسائل آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلد متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کا اجلاس طلب کرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے جس پر انجمن تاجران نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔ 
تازہ ترین