• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی بلوچستان کی تمام اقوام برادریوں کی نمائندہ جماعت عوام کے دلوں کی ترجمان ہے موسیٰ خیل سے گوادر کے عوام کے مسائل اور دکھ کو اپنے مسائل اور درد سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت نظریاتی سٹی کے سیکرٹریٹ میں عبدالرحمٰن موسیٰ خیل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک جانب وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جان بوجھ کر بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا ہے دوسری جانب اس پسماندگی میں ہمارے منتخب نمائندوں کا بھی کردار ہے جب تک عوام اچھے ایماندار مخلص نمائندوں کا انتخاب نہیں کرتے بلوچستان کی پسماندگی دور نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے ہر فلور پر صوبے کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائی ہے انہوں نے وفاقی صوبائی حکومتوں سے موسیٰ خیل کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ موسیٰ خیل کے عوام بے روزگاری اور پسماندگی کی وجہ سے پنجاب اور دوسرے صوبوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔
تازہ ترین