• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونی ڈیپ نےکینیڈا کے اسپتال میں بیمار ننھے بچوں کی عیادت کی

Todays Print

ٹورنٹو( مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتال میں زیر علاج بچوں کے اداس چہرے دیکھنا تو کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا۔یہی وجہ ہے کہ ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے ہولی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کینیڈا کے شہر وینکوور میں واقع بچوں کے ایک اسپتال پہنچ گئے۔

اس موقع پر جونی ڈیپ نے اپنی مشہور فلم پائیریٹس آف دی کیریبیئن کے کردار جیک اسپیرو کا روپ اختیار کیا جس پر اسپتال میں موجود بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جونی ڈیپ اس موقع پر بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا۔

تازہ ترین