• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں مطلوب، نیب کولوٹی ہوئی دولت واپس کریں، ایازپلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کے نیب کو کرپشن کیس میں مطلوب ایم پی ایز اور وزراءمستعفی ہوکر لوٹی ہوئی دولت واپس کریں, آصفہ ڈینٹل کالج کے طلبہ کا مستقبل تباہ نہ کیا جائے, ملیر میں مقتول معصوم بچے سبحان کے قاتل گرفتارکئے جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حیدرآباد میں سانگھڑ اور دیگر علاقوں سے آئے رہنما ؤں سے گفتگو میں کیا۔ ایاز لطیف پلیجونے کہا کہ عوام کے اربوں روپے لوٹنے والوں سے 2 ڈھائی کروڑ روپے لیکر انہیں پاک صاف کرنے کا سلسلہ بند کرکے نیب کو کرپشن میں مطلوب تمام کرپٹ ایم پی ایز اور بیورو کریٹس کو گرفتار کیا جائے۔

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ڈینٹل کالج کی رجسٹریشن کا معاملہ حل کر کے طلبہ کو ہاؤس جاب کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں مداخلت کی وجہ سے سندھ کے شہروں میں ایک بار پھر بدامنی بڑھ گئی ہے، حیدرآباد میں ایکسین ورکس اور دیگر بیورو کریٹس کو دھمکیاں دینے والے بھتہ خور، پلاٹوں پر قبضے اور مختلف کاموں کے ٹھیکے لیکر کرپشن کرتے ہیں،۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری انور سومرو، سندھیانی تحریک کی زینت سموں، اشرف پلیجو، روشن کنرانی، عدنان بروہی اور دیگررہنما بھی موجود تھے۔

تازہ ترین