• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے،ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا استحکام ملکی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ جو لوگ اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملکی سالمیت کے دشمن ہیں،عدلیہ کے وقار کو مجروح کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے،پاناما کے فیصلے پر ہرزہ سرائی کرنے والے عدالت عظمیٰ کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں،ان پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب پر پابندی لگائی جائے،نواز شریف کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے وہ اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے عدلیہ کے خلاف شور مچانے میں مصروف ہیں، پاکستان کے باشعور عوام پر حقائق آشکار ہو چکے ہیں نواز شریف اور ان کے خاندان کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی نواز شریف کے مقبولیت کے دعوے  جھاگ کی طرح بیٹھ گئے ہیں،ملک کی کوئی بھی بڑی جماعت ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر بات کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

تازہ ترین