• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری شہر کا دل ہے،پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاری کے رہنے والے شہر کی روح ہیں اور لیاری شہر کا دل ہے،میں چاہتا ہوں کہ روح اور دل ہمیشہ صحت مند اور تازہ رہیںہم لیاری میں پائیدار امن کے لیے کوشاں ہیں، ماضی میں یہاں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی مگر اب یہاں  امن، ہم آہنگی اور محبت ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ معذوروں کے لیے اہل افراد کا لفظ استعمال کیا جائے کیونکہ انکو ہمارے معاشرے میں خصوصی اہمیت حاصل ہے،اور یہ بھی دیگر کی طرح کارآمد شہری ہیں، اگر ہم انہیں معذور کہیں گے تو یہ کھلی تفریق ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے  ایم این اے شاہجہان بلوچ کی جانب سے  بختاور بھٹو پارک لیاری میں خصوصی افراد کے لیےجشن آزادی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ  حکومت نے صوبائی اسمبلی سے ایک بل پاس کیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھاکر 5 فیصد کیا گیا ہےاور یہ خصوصی افراد پر ہمارے اعتماد کا مظہر ہے،انہوں نے کہا کہ ہم لیاری کے التوا میں پڑے مسائل مثلاً پانی کی قلت، نکاسی آب اور روزگار جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں،اس موقع پر خصوصی افراد نے قومی ترانوں پر ٹیبلوز بھی پیش کیے،وزیراعلیٰ سندھ نے انکے لیے دو لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان کیا۔ 

تازہ ترین