• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیشی کوسٹ گارڈنے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی کشتی واپس بھیج دی

ڈھاکا(اے ایف پی)بنگلادیش کے کوسٹ گارڈزنے ہفتہ کو روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی کشتی کو واپس بھیج دیا جس پر دو زخمیوں سمیت 31 افراد سوار تھے، ان پناہ گزینوں میں نو خواتین اورچاربچے بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ تشددکا شکار ہیں۔اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میانمار کی راکھائن ریاست میں فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ سوروہنگیاافرادنے فرارہوکرپناہ کی تلاش میں سرحد پارکرکے کاکس بازارضلع کے پناہ گزین کیمپوں اورپہاڑی علاقوں میں نقل مکانی کی کوشش کی۔بنگلادیش اورمیانمارکے درمیان سرحد کا کام دینے والے دریائے ناف  میں گشت کے دوران پناہ گزین کی ایک کشتی دیکھی گئی جو علی الصبح کاکس بازارکی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی۔ان پناہ گزینوں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ تشددکا شکار ہیں۔

تازہ ترین