• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہولڈاپ کےدوران141ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی اوملتان محمدسلیم کی ہدایت پرجنرل ہولڈاپ کےدوران141ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جنرل ہولڈ اپ کے دوران 3898 گرام چرس،200گرام ہیروئن،758لیٹرشراب، 28 بوتل ولائتی شراب برآمدکرلی۔ جنرل ہولڈاپ کے دوران 16پسٹل،2بندوقیں اور47 گولیاں برآمد کیں۔جنرل ہولڈ اپ کےدوران مختلف گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں381گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا گیا۔جنرل ہولڈ اپ کےدوران 104اشتہاریوں کوبھی گرفتارکیا گیا۔جنرل ہولڈاپ کےدوران تمام تھانوں کی نفری کےعلاوہ پی اوسٹاف،سی آئی سےسٹاف بھی شامل رہی۔
تازہ ترین