• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے جناح روڈ ،خالی پلاٹ سے نامعلوم شخص کی 10روز پرانی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نبی بخش تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ پر واقع کیپری سینما سے متصل خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد سول اسپتال منتقل کیا ۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کم از کم 10روز پرانی ہے اور گرمی میں پڑنے رہنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ متوفی کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے تاہمپوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت سامنے آئی گی ۔پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا۔

تازہ ترین