• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کیخلاف تحقیقات، نیب کی سعیداحمد اور جاوید کیانی سے تفتیش

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےقریبی ساتھی شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید کیانی اورنیشنل بینک کےصدر سعید احمد گزشتہ روز نیب لاہور میں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئےاور بیان ریکارڈ کرا ئے ۔اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھےاور کسی غیرمتعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

ڈی جی نیب پنجاب   میجر (ر )شہزاد سلیم  کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم نے علیحدہ علیحدہ سوالات کئے۔سعید احمد  سے6گھنٹے جبکہ جاوید کیانی سے 4گھنٹے تک پوچھ گچھ کا عمل جاری رہا۔نیب حکام نے دونوں سے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اکائونٹس ، منی لانڈرنگ کیس اور ایون فیلڈ  فلیٹس کے حوالے سے سوالات کئے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب کی طلبی کا نوٹس وصول ہو چکا ہےجس کے مطابق انہیں آج صبح دس بجےنیب لاہور کے دفتر میں  طلب کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین