• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اسلام مساوات سکھاتا ہے اور معاملات کو انصاف کی بنیاد پر حل کرنے کا درس دیتا ہے لیکن ملک میں ریاست کے عائد کردہ قوانین کے باوجود کچھ اداروں میں انصاف بہت کم نظر آتا ہے۔ حضرت علیؓ کا قول ہے کہ دو چیزوں کے ثواب کو تولا نہیں جا سکتا ایک معاف کرنا اور دوسرا انصاف کرنا۔ آج کل سفارش کا نظام عروج پر ہے۔ جب قریش قبیلے کی ایک عورت نے چوری کی اور اسامہ بن زیدؓ اس عورت کے حق میں سفارش کیلئے نبیؐ کے پاس تشریف لے گئے تو آپﷺ نے اللہ کی قسم کھاتے ہوئے فرمایا کہ اگر فاطمہؓ بنتِ محمدﷺ بھی چوری کرتیں تو اس کے بھی ہاتھ کاٹ دیئے جاتے۔ اگر ملک میں منصفانہ نظام ہو تو جرائم کی شرح میں بھی کافی حد تک کمی آتی ہے۔ منصفانہ نظام کی بہتری کیلئے ملک کے ہر فرد کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ۔ (حسن معاویہ)
(moavia.hm@gmail.com)

تازہ ترین